ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جارج کے خلاف ایف آئی آر کیلئے دائر عرضی مسترد

جارج کے خلاف ایف آئی آر کیلئے دائر عرضی مسترد

Sat, 16 Jul 2016 11:12:14  SO Admin   S.O. News Service

بنگلورو15؍جولائی(ایس او نیوز) منگلور آئی جی پی دفتر کے ڈی وائی ایس پی ایم کے گنپتی کو خود کشی کیلئے مجبور کرنے کا ریاستی وزیر کے جے جارج پر الزام لگاتے ہوئے ان پر اور دو ریاستی آئی پی ایس افسران کے خلاف ایف آئی آر داخل کرنے کی گذارش کرتے ہوئے ریاستی ہائی کورٹ میں درج مفاد عامہ عرضی کو خارج کردیا گیا ہے۔ آج ریاستی ہائی کورٹ نے اس سلسلے میں درج عرضی کی سماعت کرتے ہوئے اس میں کئی خامیوں کی نشاندہی کی اور عرضی کو مسترد کرنے کا فیصلہ سنایا۔ عرضی گذار نے کے جے جارج کے علاوہ آئی پی ایس افسران ایم ایس پرساد اور پرنب موہنتی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے عدالت سے گذارش کی تھی، تاہم عدالت نے اس عرضی پر اپنا فیصلہ آج سناتے ہوئے اس کو ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردیا۔


Share: